Home sticky post 6 ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کی سوالنامے کے اجرا کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کی سوالنامے کے اجرا کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

Share
Share

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کی سوالنامے کے اجرا کی درخواست پر آئندہ سماعت تک آئی بی اے اور دیگر فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی۔
ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کی سوالنامے کے اجرا سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، جس میں درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ایم ڈی کیٹ کے جوابات کی شیٹ فراہم کی گئی لیکن سوالنامہ فراہم نہیں کیا گیا، سوالنامہ کے بغیر سوالات کی جانچ ممکن نہیں ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ایم ڈی کیٹ میں غلطی یا سلیبس سے باہر کے سوالات کی موجودگی ممکن ہے، ایم ڈی کیٹ میں ہونے والی ماضی کی بے ضابطگیوں کے باعث امیدواروں کو خدشات ہیں، پنجاب، کے پی کے میں ایم ڈی کیٹ امیدواروں کو جوابات کی شیٹ کے ساتھ سوالنامے کی کاپی بھی فراہم کی گئی۔
درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی سوالنامہ جاری کرنے کا حکم دیا ہے، سوالنامہ جاری کرنے اور تصدیق تک ایم ڈی کیٹ کے حتمی نتائج جاری کرنے سے روکا جائے۔
فریقین کی جانب سے تاحال جواب جمع نہیں کروایا جا سکا جس پر عدالت نے آئندہ سماعت تک آئی بی اے اور دیگر فریقین کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

سیکیورٹی فورسز نے افغان جاسوس کو ہلاک کر دیا

پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر افغان جاسوس کو ہلاک...

پاکستان کا ای او 1 سیٹلائٹ 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان

پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے اسپیس ٹیکنالوجی کے حوالے سے...

پی ایس ایل 10، پلاٹینم کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب ہوگیا

لاہور :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے لیے ڈرافٹ...

مسنگ پرسنز کے ایشو نے مجھے ہلا کر رکھ دیا،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ...