Home نیوز پاکستان سیل کے نام پر گُمراہ کُن اشتہارات پر مختلف برانڈز کو نوٹسز جاری

سیل کے نام پر گُمراہ کُن اشتہارات پر مختلف برانڈز کو نوٹسز جاری

Share
Share

اسلام آباد: کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی ) نے مختلف رٹیلز اسٹورز کی جانب سے “سیزن کی اختتامی سیل” کے نام پر ڈسکا ونٹ کے نام پر گُمراہ کُن اشتہارات اور اعلانات پر بیس مختلف برانڈز کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

کمیشن نے ڈسکاونٹ کے مبہم اعلانات اور سیل آفرز پر وضاحت طلب کر لی ہےکمپٹیشن کمیشن نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے جڑواں شہروں میں مختلف مارکیٹوں کا سروے کیا۔

سروے کے دوران مشاہدہ کیا گیا کہ مختلف برانڈز کی جانب سے اپنی مصنوعات کی اینڈ سیزن سیل پر ایک متاثر کن شرح جیسے کہ’ پچاس فیصد تک ڈسکاونٹ‘ اور تیس فیصد تک کے اعلانات آویزاں کر رکھے ہیں تاہم اسٹور میں جانے پر معلوم ہوتا ہے کہ یہ سب سے زیادہ ڈسکاوٗنٹ، جس کا اعلان کیا گیا، وہ کسی بھی ہی کم مقبول پراڈکٹ پر آفر کیا گیا ہےجبکہ مقبول پراڈکٹ پر ڈسکاوٗنٹ کی پیشکش بہت ہی کم یا نہ ہونے کے برابر تھی۔

یہ رٹیلر اسٹور ،ڈسکاونٹ کے گمراہ کن اعلان اور اشتہارات صرف صارفین کو راغب کرنے کے لئے کئے جاتے ہیں، جن سے خریداری کرتے وقت صارفین کو الُجھن اور پریشانی کا باعث بنتے ہیں ایسے اشہارات اور اعلانات، ایڈورٹائزنگ کی ایک ایسی سرگرمی ہے جس میں ایک کمپنی اپنی پراڈکٹ کی ناقابل یقین حد تک کم قیمت کی تشہیر کرتی ہے جس کا مقصد صارفین کو راغب کر کے، لیکن اصل میں تشہیر کردہ اشیاء کے بجائے اپنی کمتر یا متبادل سٹاک کا خاتمہ ہوتا ہے۔

کسی اشہاء یا پراڈکٹ کی تاہم سی سی پی کے سروے میں یہ مشاہدہ بھی کیا گیا کہ کچھ برانڈز تمام یا مخصوص اشیاء پر ڈسکاوٗنٹ کی واضح اور درست معلومات فراہم کر رہے تھے، جس کو کمیشن کی جانب سے سراہا گیاکمپٹیشن کمیشن تما رٹیل برانڈز کو تنبیہ کرتا ہے کہ وہ ڈسکاوٗنٹ کی پیشکش کے دوران اشیا کی اصل قیمت میں کمی اور دستیاب سٹاک بارے میں درست معلومات فراہم کریں اور اگر ڈسکاونٹ کی شرح بتایا مقصود ہے کہ واضح اعلانات کریں۔

مبہم اور غیر واضح اعلانات پر کمٹیشن ایکٹ کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائ جا سکتی ہے کمیشن نے صارفین کو بھی محتاط رہنے اور ڈسکاوٗنٹ سے متعلق تمام معلومات کی تصدیق کرنے کی ہدایت کرتا ہے تا کہ وہ گمراہ کُن مارکیٹنگ کا نشانہ نہ بنیں۔

Share
Related Articles

جب کوئی پاکستان میں محنت کر رہا ہے تو ضروری ہے کہ ہم ان کی کاوشوں کو عزت دیں، زارا نور عباس

کراچی:اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے پوڈکاسٹ “واٹ...

ژوب میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 6 خوارج ہلاک

راولپنڈی : بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں...

جوڈیشل کمیشن کی سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کے لیے 12 ناموں کی منظوری

اسلام آباد:جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز...

قومی اسمبلی سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2024ء کثرت رائے سے منظور،اپوزیشن کا احتجاج

اسلام آباد:قومی اسمبلی نے سوشل میڈیا قوانین سخت کرنے سے متعلق پیکا...