Home سیاست عام انتخابات، آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

عام انتخابات، آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

Share
Share

لاہور:عام انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز انتخابات کے دوران فوجی دستوں کی تعیناتی کی منظور دی تھی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ آئین کی شق 245 کے تحت انتخابات کے دوران ملک میں فوج تعینات کی جائے گی، فوج کوئیک رسپانس فورس کے طور پر حساس پولنگ سٹیشنز کے باہر تعینات ہو گی، فوج کی تعیناتی 5 سے 10 فروری تک ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فوج کی تعیناتی انتخابات کو شفاف اور پرامن بنانے کیلئے کی گئی ہے، سول آرمڈ فورسز پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان میں بھی تعینات ہوں گی، سول آرمڈ فورسز پاکستان پوسٹ فاؤنڈیشن میں بھی تعینات کی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہاگیا ہے کہ سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی 12 جنوری کو کی گئی ہے جو 8 فروری تک رہے گی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...