Home sticky post 2 26 نومبر احتجاج کیس،بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت توسیع

26 نومبر احتجاج کیس،بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت توسیع

Share
Share

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے دو مقدمات میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت توسیع کردی۔
اسلام آباد کی انسدادِدہشت گردی عدالت میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر سماعت کی۔
سابق خاتون اول کے وکیل انصر کیانی نے حاضری معافی کی درخواست دائر کرتے ہوئے موٴقف اپنایا کہ بشریٰ بی بی 190 ملین پاوٴنڈ کیس میں گرفتار ہیں، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے، بشریٰ بی بی کو دونوں مقدمات میں اڈیالہ جیل میں ہی شامل تفتیش کرنے کے لئے پولیس کو حکم دیا جائے۔
بعدازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی اور دونوں مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں پانچ مئی تک توسیع کے احکامات جاری کردیئے۔
یادرہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف تھانہ کھنہ اور کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔

Share
Related Articles

صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرنے کے خواہش مند

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے...

ڈی جی آئی ایس پی آر، پاک فضائیہ، بحریہ کے سینئر افسران کے ہمراہ آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر، پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی...

جنگ بندی کو درست تناظر میں دیکھنا ضروری ہے ترجمان دفترِ خارجہ

اسلام آباد:ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان...