اسلام آباد: قومی اسمبلی کی تحلیل اور وفاقی کابینہ کی سبکدوشی کے بعد کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزیروں اور وزرا مملکت کے زیر استعمال سرکاری گاڑیاں واپس طلب کر لیں۔
ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے مشیروں اور معاونین خصوصی کے زیر استعمال سرکاری گاڑیاں بھی واپس طلب کر لی گئی ہیں۔
اس ضمن میں کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو خط لکھ دیا ہے، خط میں کابینہ ڈویژن نے فوری طور پر سرکاری گاڑیاں واپس کرنے کا کہا ہے۔