Home تازہ ترین او آئی سی کی غزہ میں اسرائیل کے فلسطینیوں کی نسل کشی میں اضافے کی مذمت

او آئی سی کی غزہ میں اسرائیل کے فلسطینیوں کی نسل کشی میں اضافے کی مذمت

Share
Share

ریاض:اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) نے غزہ میں اسرائیلی قبضے کے ذریعے نسل کشی، بھوک اور تباہی کے جرائم میں اضافے سمیت اس گھنائونے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے، جس میں 85 سے زیادہ فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

قطر نیوز ایجنسی کے مطابق او آئی سی نے جاری بیان میں اسے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم میں توسیع قرار دیا ۔او آئی سی نے اسرائیلی حملوں میں اضافے اور مغربی کنارے میں انتہا پسند آباد کاروں کی طرف سے منظم دہشت گردی کی سنگینی سے خبردار کیا، جس میں شہروں میں دھاوا بولنا، فوجی چوکیاں قائم کرنا، پناہ گزینوں کے کیمپوں کو نشانہ بنانا، دسیوں ہزار شہریوں کو بے گھر کرنا اور گھروں اور انفراسٹرکچر کو تباہ کرنا شامل ہے۔

یہ مسجد اقصیٰ میں روزانہ کی دراندازی اور بے حرمتی کے علاوہ ہے اور فلسطینیوں کو اس تک رسائی سے روکنا بین الاقوامی قانون اور متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

او آئی سی نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں فوری اور جامع جنگ بندی کے حصول، اسرائیلی ناکہ بندی کو ختم کرنے، غزہ میں انسانی امداد کی مناسب اور بلا روک ٹوک رسائی کو یقینی بنانے اور فلسطینی عوام کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...