Home سیاست وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے منی لانڈرنگ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے منی لانڈرنگ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر

Share
Share

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے منی لانڈرنگ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے منی لانڈرنگ کا جھوٹا اور من گھڑت ریفرنس بنایاہے۔

احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ ریفرنس سے بریت کی درخواست وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی جانب سے امجد پرویز ایڈووکیٹ نے دائر کی۔

درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے منی لانڈرنگ کا جھوٹا اور من گھڑت ریفرنس بنایا۔ اثاثہ جات قانون کے مطابق ہیں، جو ایف بی آر اور الیکشن کمیشن میں ڈکلیئر کیے گئے ہیں۔ نیب کے پاس کسی قسم کے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان کے خلاف کیس ثابت ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ احتساب عدالت سے استدعا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ریفرنس سے بری کیا جائے۔

احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے درخواستوں پر سماعت کی اور نیب کو 19 جولائی کے لیے نوٹس جاری کردیے۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...