Home #ٹرینڈ صدر جو بائیڈن کا منصب صدارت پر آج آخری دن ،ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے صدارتی معافی کی اپیل کردی

صدر جو بائیڈن کا منصب صدارت پر آج آخری دن ،ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے صدارتی معافی کی اپیل کردی

Share
Share

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے صدر جو بائیڈن سے صدارتی معافی کی اپیل کردی۔ڈاکٹرعافیہ صدیقی کا کہنا ہےکہ وہ ناانصافی کا شکار ہوئیں، وہ رہائی کیلئے پرامید ہیں۔

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے اپیل میں کہا ہے کہ جو بائیڈن صدارتی عہدہ چھوڑنے سے پہلے ان کی سزا معاف کردیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر جو بائیڈن کا عہدہ صدارت پر آج آخری دن ہے، وہ پہلے ہی اپنے بیٹے سمیت 39 افراد کو صدارتی معافی دے چکے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر عافیہ کے امریکی وکیلکلائیو سٹافورڈ صدارتی معافی کےلیے پرامید ہیں، وہ صرف جو بائیڈن ہی نہیں بلکہ ٹرمپ انتظامیہ سے معافی ملنے کے امکان کو درست سمجھتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرعافیہ صدیقی کا کہنا ہےکہ وہ ناانصافی کا شکار ہوئیں، وہ رہائی کیلئے پرامید ہیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو امریکی عدالت نے 86 برس قید کی سزا سنائی تھی، وہ تاحال قید میں ہیں، 20 جنوری کو ڈونلڈ ٹرمپ صدر کے عہدے کےلیے حلف اٹھائیں گے۔

Share
Related Articles

بابراعظم کی ساجد کے سر پر طبلہ بجانے کی ویڈیو وائرل

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین کھلاڑی کی وکٹ لینے...

اے آئی پی ٹیکنالوجی سے لیس پاکستانی آبدوزوں سے دشمنوں کے ہوش اڑا دئیے

بھارتی بحریہ میں چند روز قبل ملکی ساختہ سکارپین آبدوز شامل ہونے...

آئل ٹینکر دھماکے سے 70 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

نائجیر:نائجیریا کے شمالی علاقے میں آئل ٹینکر دھماکے سے 70 افراد ہلاک...