Home نیوز پاکستان عید الاضحیٰ کے تینوں روز 2 لاکھ سے زائد سیاحوں کی گلیات آمد

عید الاضحیٰ کے تینوں روز 2 لاکھ سے زائد سیاحوں کی گلیات آمد

Share
Share

گلیات: عید الاضحیٰ کے ایام میں 2 لاکھ سے زائد سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام گلیات کا رخ کیا۔

ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق عید کے تین دن منچلوں، بچوں اور فیملیز نے گلیات میں خوب انجوائے کیا، عید کے تین دن 53 ہزار گاڑیاں گلیات میں داخل ہوئیں، 29000 گاڑیاں مری سے جبکہ 24000 ایبٹ آباد سے داخل ہوئیں، گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ٹورسٹ فیسلیٹیشن سنٹر سیاحوں کی مدد و رہنمائی کیلئے مکمل فعال رہا، سٹاف 24 گھنٹے ڈیوٹی پر موجود رہا۔

ترجمان احسن حمید نے بتایا کہ عید کے دوران دو ٹن سے زائد جانوروں کی آلائشیں اکٹھی کر کے تلف کی گئی ہیں، قربان گاہوں کو ڈس انفیکٹ کر کے پانی سے صاف کیا گیا، ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے سیاحوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور عید کے دوران تمام آپریشن کی نگرانی خود کی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...