بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے اختر آباد مغربی بائی پاس کے قریب دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
کوئٹہ کے علاقے اخترآباد مغربی بائی پاس پر سڑک کنارے نصب بم کا زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام نے لاش کو ضابطے کی کارروائی جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دہشت گردی کے واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی