Home نیوز پاکستان ڈی آئی خان میں آپریشن ،4 دہشت گرد ہلاک، فائرنگ سے سابق سرکاری افسر بھی جان کی بازی ہارگیا

ڈی آئی خان میں آپریشن ،4 دہشت گرد ہلاک، فائرنگ سے سابق سرکاری افسر بھی جان کی بازی ہارگیا

Share
Share

ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں چار ملزمان ہلاک ہوگئے تاہم زد میں آکر سابق ڈائریکٹر زراعت احسان اللہ گنڈا پور بھی جاں بحق ہوگئے۔

ڈیرہ اور ٹانک کے سنگم پر کلاچی کے ایریا کوٹ کندیان میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی گئی جس میں سیکیورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور پولیس مشترکہ طور پر شامل تھے۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے آپریشن کرنے والی ٹیم پر بے تحاشا فائرنگ کی تاہم جوابی فائرنگ سے چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے، فائرنگ کی زد میں آکر سابق ڈائریکٹر زراعت احسان اللہ گنڈا پور بھی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی شناخت جاری ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ باردوی مواد اور دیگر سامان برامد ہوا ہے، دہشت گردوں میں ایک افغانی بھی شامل ہے۔

Share
Related Articles

جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن لازمی قرار

اسلام آباد:جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی...

پنجاب کا پہلا اے آئی روڈ میپ تیار،وزیراعلیٰ مریم نواز نے منظوری دے دی

لاہور: پنجاب حکومت نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں بڑا قدم...

سینیٹ سیکریٹریٹ میں کفایت شعاری اقدامات کا اعلان، چار روزہ ورکنگ ویک نافذ

اسلام آباد:سینیٹ سیکریٹریٹ نے وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کفایت شعاری...

پاکستان میں 5G اسپیکٹرم نیلامی، مقامی اور عالمی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں 5G اسپیکٹرم کی نیلامی تقریباً 500 ملین ڈالر...