Home سیاست بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 4 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 4 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

Share
Share

اسلام آباد: عدالت نے بانی تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 4 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عدالت میں پیشی کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ضمانت کی درخواستوں میں سابق وزیراعظم و بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے عمران خان کے وکلا کی جانب سے عدالت میں پیشی کے لیے پروڈکشن آرڈر کی درخواستوں پر سماعت کی، جس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 4 اپریل کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

یاد رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگوانے کا حکم دیا تھا، تاہم جیل حکام کی جانب سے آج بھی بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک حاضری نہیں لگوائی گئی۔ گزشتہ سماعت پر ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہ لگوانے پر عدالت کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...