Home Uncategorized یو اے ای میں جمعہ کے خطبات مختصر کرنے کا حکم

یو اے ای میں جمعہ کے خطبات مختصر کرنے کا حکم

Share
Share

دبئی: حکام نے ملک بھر میں شدید گرمی کے پیش نظر آج سے جمعہ کے خطبات کو مختصر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کے بعد حکام نے ملک بھر کے اماموں سے کہا ہے کہ وہ جمعہ کے خطبے اور نماز کو 10 منٹ پر محدود رکھیں۔ اس ہدایت کا اطلاق آج جمعہ 28 جون سے اکتوبر تک ہوگا۔

جمعہ کا دن اسلام میں سب سے افضل دن ہے اس دن مساجد میں خصوصی باجماعت نمازوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جسے جمعہ کہا جاتا ہے۔ بہت سے نمازیوں کو تپتی دھوپ میں صحن میں نماز ادا کرنی پڑتی ہے کیونکہ مساجد تیزی سے بھر جاتی ہیں۔

اس اقدام سے نمازیوں کو موسم گرما کے شدید درجہ حرارت سے بچایا جاسکے گا۔

دبئی اسپورٹس سٹی میں نماز جمعہ میں شرکت کرنے والے شامی شہری محمد یاسین نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ائمہ کرام مختصر آیات بھی پڑھیں گے تاکہ نماز کو ہر ایک کے لئے زیادہ سے زیادہ آسان بنایا جاسکے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...