Home تازہ ترین فضاؤں میں ہماری فضائیہ کا کنٹرول ہے تہران کے عوام فوری طور پر علاقہ چھوڑ دیں ،نیتن یاہو کی دھمکی

فضاؤں میں ہماری فضائیہ کا کنٹرول ہے تہران کے عوام فوری طور پر علاقہ چھوڑ دیں ،نیتن یاہو کی دھمکی

Share
Share

یروشلم :اسرائیل کی ایران پر آج مسلسل چوتھے روز بھی جارحیت جاری ہے جس کے جواب میں پاسداران انقلاب نے بھی صیہونی ریاست میں اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ تہران کے عوام فوری طور پر علاقہ چھوڑ دیں کیوں کہ فضاؤں میں ہماری فضائیہ کا کنٹرول ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے یہ بات آج تل نوف ایئربیس کے دورے کے موقع پر مقامی میڈیا سے گفتگو میں کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی طیارے تہران کی فضاؤں پر راج کر رہے ہیں اور ایران کے اہم حکومتی اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ایران میں ہم صرف عسکری اور حکومتی اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں جب کہ ایران ہمارے معصوم شہریوں پر حملے کرتا ہے۔
نیتن یاہو نے ایرانی دارالحکومت تہران کے شہریوں سے اپیل کی کہ جلد از جلد شہر چھوڑ دیں تاکہ محفوظ رہ سکیں۔
یاد رہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ چوتھے روز میں داخل ہوگئی جس کے دوران 24 اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔
اس جنگ کا آغاز اسرائیل کے ایران پر حملے سے ہوا تھا جس میں پاسداران انقلاب کے ٹاپ ملٹری لیڈر شپ اور ایٹمی سائنس دان سمیت 224 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Share
Related Articles

گوادر ساحل پر نیلی وہیل مردہ حالت میں ملنے پر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کااظہار تشویش

کوئٹہ:پاکستان اور ایران کی سمندری حدود کے درمیان واقع گوادر کے دور...

شاہد آفریدی کی اہلیہ کی فائرنگ کی مشق کی ویڈیو وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی اہلیہ کی فائرنگ...

اسرائیل کا ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پر براہ راست نشریات کے دوران حملہ،دلیر خاتون اینکر کی ویڈیو وائرل

تہران :اسرائیل نے تمام بین الااقوامی قوانین کو روندتے ہوئے تہران میں...