Home Uncategorized بالی وڈ انڈسٹری میں ہمارے خاندان کی خدمات کا کبھی اعتراف نہیں کیا گیا،اداکاردھرمیندرکا شکوہ

بالی وڈ انڈسٹری میں ہمارے خاندان کی خدمات کا کبھی اعتراف نہیں کیا گیا،اداکاردھرمیندرکا شکوہ

Share
Share

ممبئی: بالی وڈ کے نامور اداکار دھرمیندر نے شکوہ کیا ہے کہ انڈسٹری میں ان کے خاندان کو متعدد کامیابیوں کے باوجودن ان کا جائز مقام نہیں مل سکا۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے کہا کہ ان کی فیملی اپنی تشہیر خود نہیں کرتی اور وہ یقین رکھتے ہیں کہ ان کے کام کو بولنا چاہئے، ان کے بیٹے سنی دیول انڈسٹری کی دو بلاک بسٹر کا حصہ رہے لیکن اس نے کبھی اس پر فخر نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کو 1969 کی فلم ’ستیہ کام‘ پر کوئی ایوارڈ نہیں ملا جس فلم میں شرمیلا ٹیگور، اشوک کمار، سنجیو کمار بھی موجود تھے۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے مداحوں کی محبت کی وجہ سے انڈسٹری میں ترقی کر رہے ہیں جبکہ انڈسٹری میں ان کی خدمات کا کبھی اعتراف نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ سنی دیول کی نئی فلم ’غدر2‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے اور وہ کامیابی کے ساتھ 300 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے جبکہ اس کی پیش قدمی جاری ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...