Home Uncategorized ایران کیلئے ہمارا پیغام ہے کہ وہ اسرائیل پر حملہ نہ کرے ، جان کربی

ایران کیلئے ہمارا پیغام ہے کہ وہ اسرائیل پر حملہ نہ کرے ، جان کربی

Share
Share

واشنگٹن : وائٹ ہاوٴس میں قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ ایران کیلئے ہمارا پیغام ہے کہ وہ اسرائیل پر حملہ نہ کرے ایران کے لیے ہمارا پیغام یکساں تھا اور یکساں رہے گا ، ایرانی حملے کی صورت میں امریکا اسرائیل کے دفاع کا پابند رہے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے جان کربی نے کہا کہ حملے کے امکان کے حوالے سے کوئی پیش گوئی کرنا مشکل ہے تاہم وائٹ ہاوٴس ایران کے موٴقف کو سنجیدگی سے لے رہا ہے۔

ترجمان کاکہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ وہ ابھی تک اچھی پوزیشن میں ہیں اور اگر انھوں نے ارادہ کر لیا تو وہ حملہ کرنے کے لیے تیار ہیں، اسی وجہ سے ہم نے خطے میں اپنی افواج میں اضافہ کر دیا ہے۔

جان کربی نے مزید کہا کہ ایران کے لیے ہمارا پیغام یکساں تھا اور یکساں رہے گا ، پہلا یہ کہ ایسا نہ کرے کیونکہ اس معاملے کو بڑھانے کی کوئی وجہ موجود نہیں ، ایک جامع علاقائی جنگ شروع کرنے کی کوئی وجہ نہیں پائی جاتی، دوسرا یہ کہ اگر جنگ تک نوبت پہنچی تو ہم اسرائیل کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا کے صدر جوبائیڈن بھی کہہ چکے ہیں کہ ایران کی جانب سے اگر کوئی حملہ ہوا تو امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہو گا اور بھرپور دفاع کرے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...