Home کھیل پاک بنگلا دیش پہلا ٹیسٹ، بارش کے باعث گیلی آوٴٹ فیلڈ ہونے کی وجہ سے میچ تاخیر کا شکار

پاک بنگلا دیش پہلا ٹیسٹ، بارش کے باعث گیلی آوٴٹ فیلڈ ہونے کی وجہ سے میچ تاخیر کا شکار

Share
Share

راولپنڈی:پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ آج ہورہاہے تاہم بارش کے باعث گیلی آوٴٹ فیلڈ ہونے کی وجہ سے میچ تاخیر کا شکارہے۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا وارم اپ سیشن مکمل ہو گیا، گراوٴنڈ کو خشک کرنے کا عمل جاری ہے، 11 بجے گراوٴنڈ انسپیکشن کی جائے گی، ہیڈکیوریٹر ٹونی ہیمنگ بھی پچ پر امپائرز کے ہمراہ موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق پچ پر ہلکے رولز کا استعمال کیا جا رہا ہے، شائقین کرکٹ کے لیے سٹیڈیم کو کھول دیا گیا ہے۔

قومی سکواڈ میں پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان پلیئنگ الیون میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل ( نائب کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، خرم شہزاد اور محمد علی شامل ہیں۔

بنگلا دیشی ٹیم میں نجم الحسن شانتو (کپتان)، حسن محمود، لٹن داس، مہدی حسن میراز، مومن الحق، مشفق الرحیم، ناہید رانا، نعیم حسن، شادمان اسلام، شکیب الحسن، شرف الاسلام، سید خالد احمد، تائجو الاسلام اور ذاکر حسن پر مشتمل ہے۔

Share
Related Articles

ملتان ٹیسٹ ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر 20 سال پرانا ریکارڈ توڑڈالا

ملتان :ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے...

بابراعظم کی ساجد کے سر پر طبلہ بجانے کی ویڈیو وائرل

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین کھلاڑی کی وکٹ لینے...

ملتا ن ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی...

جلد فٹ ہونے کی پوری کوشش کروں گا، صائم ایوب

لندن : لندن میں زیر علاج پاکستانی اسٹار بیٹر صائم ایوب نے...