Home سیاست ضمنی انتخابات، پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کی منظوری

ضمنی انتخابات، پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کی منظوری

Share
Share

اسلام آباد: ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے وفاقی حکومت نے سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے کوئیک ر سپانس فورس کے طور پر استعمال ہوں گے، سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے دوسرے اور تیسرے ٹیئر کے طور پر استعمال ہونگے۔

وفاقی حکومت کی جانے سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ اس حوالے سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے آج سے 22 تک 21 حلقوں میں دستیاب ہوں گے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت کو ضمنی انتخابات میں سکیورٹی فراہم کرنے کی در خواست کی تھی، قومی اور صوبائی اسملی کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخاب کل ہونے جا رہے ہیں۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...