Home sticky post 3 ایل اوسی پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کانئے سال کی آمد پر قوم کے نام جرأتمندانہ پیغام ،وطن سے والہانہ اظہارمحبت

ایل اوسی پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کانئے سال کی آمد پر قوم کے نام جرأتمندانہ پیغام ،وطن سے والہانہ اظہارمحبت

Share
Share

اسلام آباد:پاک فوج کے بہادر جوانوں نے نئے سال کی آمد پر قوم کے نام اپنے پیغام میں غیر متزلزل عزم، قربانی اور وطن سے بے لوث محبت کا اظہار کیا ہے۔

سا ل نو پر اپنے پیغام میں پاک فوج کے جوانوں نے کہا کہ شدید سردی، برفانی موسم اور دشوار گزار جغرافیہ بھی اُن کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ہم اپنےگھروں اور اہلِ خانہ سے دور، برف میں مورچوں پر کھڑے ہو کر وطنِ عزیز کی حفاظت کو اپنا اولین فرض سمجھتے ۔

پاک فوج کے جوانوں نے اپنے پیغامات میں واضح کیا کہ سرحدوں پر پاک فوج کی موجودگی ہی قوم کے اطمینان اور سلامتی کی ضمانت ہے۔کسی بھی دشمن کو سرحد پار سے میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کو بھی واضح پیغام دیا کہ معرکہ حق کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم یکجا ہو کر دشمن کے دانت کھٹے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔افواجِ پاکستان کے تمام جوان شب و روز وطنِ عزیز کی خاطر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ دارایاں انتہائی جراتمندانہ انداز میں انجام دے رہے ہیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...