Home نیوز پاکستان پاکستان بار کونسل کا 9 ستمبر کو ملک گیر عدالتی ہڑتال کا اعلان

پاکستان بار کونسل کا 9 ستمبر کو ملک گیر عدالتی ہڑتال کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان بارکونسل نے 9 ستمبر کو ملک گیر عدالتی ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین ایگزیکٹو پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا نے کہا مہنگائی سے عام عوام کا جینا دوبھر ہو گیا ہے، ہم نے عملی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان اپنا آئینی کردار ادا کرتے ہوئے الیکشن کی تاریخ دیں، صدر پاکستان کو کسی سے مشاورت کرنے کی ضرورت نہیں، صدر مملکت 90 دنوں میں عام انتخابات کے انعقاد کیلئے تاریخ دیں۔

حسن رضا پاشا نے کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ ججز، جنرلز اور گورنمنٹ آفیشل کی مراعات ختم کی جائیں، بجلی، پٹرول اور گیس کے بل قومی خزانے سے نہ دیئے جائیں، بلوچستان کے ساتھ ساتھ باقی ملک میں مسنگ پرسن کا معاملہ بڑھتا جارہا ہے، وکلا پروٹیکشن بل پر فل فور عمل کیا جائے۔

چیئرمین ایگزیکٹو پاکستان بار کونسل نے مزید کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ وکلاء کے گھروں پر غیر قانونی ریڈ ختم کی جائیں، وکلاء اپنا قانونی حق استعمال کرکے اپنے مؤکل کا مؤقف عدالت میں پیش کرتے ہیں جن ججز پر ریفرنسز دائر ہیں، ان پر کارروائی عمل میں لائی جائے، نامزد چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے مطالبہ ہے کہ ریفرینسز پر کاروائی کریں۔

حسن رضا پاشا نے کہا آئین کے آرٹیکل 48 کے تحت یہ صدر مملکت کا اختیار ہے کہ انتخابات کی تاریخ دیں، جنرل الیکشن کا اعلان صدر پاکستان نے کرنا ہوتا ہے، انتخابات ہر صورت 90 روز کے اندر ہونے چاہئیں، آئین پاکستان پر تمام وکلاء تنظیمیں متحد ہیں۔

Share
Related Articles

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...

پاکستان اور ایران کا مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق، تجارتی روابط میں بہتری کی امید

پاک ایران ٹرانسپورٹ تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ پاکستان اور ایران...

وینزویلا میں تباہ کن زلزلہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

وینزویلا میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پاکستان کے صدرِ مملکت...

9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

نویں محرم الحرام پر ملک بھر میں ماتمی جلوسوں کا انعقاد شہدائے...