Home کھیل پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد مستعفی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد مستعفی

Share
Share

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ میں کمان بدلنے کے بعد ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد مستعفی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق بابر حامد نے اپنا استعفی کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی کو بجھوا دیا ہے۔ بابر حامد کو ذکا اشرف کے دور میں واپس لایا گیا تھا۔

اس سے پہلے وہ احسان مانی اور رمیز راجہ کے دور میں بھی پی سی بی میں خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ محسن نقوی کے چارج سنبھالنے کے بعد بورڈ میں بہت سی تبدیلیوں کی توقع کی جارہی تھی۔

دو روز قبل محسن نقوی نے تمام ڈائریکٹر سے ملاقات کرکے بریفنگ لی تھی اور بابر حامد سے مطالبہ کیا تھا کہ پی سی بی کے ریوینو میں اضافہ کیا جائے۔

بابر حامد کے بارے میں یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وہ پی سی بی کے ساتھ دوسرے پلیٹ فارم پر بھی اپنی سروسز دے رہے تھے۔

Share
Related Articles

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...

نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

احمد آباد:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے...