Home نیوز پاکستان پاکستان نے گلف ممالک کے لیے ویزہ پالیسی میں بڑی تبدیلی کردی

پاکستان نے گلف ممالک کے لیے ویزہ پالیسی میں بڑی تبدیلی کردی

Share
Share

اسلام آباد : پاکستان نے سعودی عرب ،بحرین ، قطر ،عمان،کویت ،متحدہ عرب امارات کو ترجیحی فہرست میں شامل کرلیا، ان ممالک کو آن ارائیول ویزہ سہولت فراہم کیا جائے گا۔

پاکستان نے گلف دوست ممالک کے لیے ویزہ پالیسی میں تبدیلی کردی اور سعودی عرب ،بحرین ، قطر ،عمان،کویت ،متحدہ عرب امارات کو ترجیحی فہرست میں شامل کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ویزہ پالیسی کے تحت ایف آئی اے امیگریشن دوست ممالک کو آن ارائیول ویزہ سہولت فراہم کرے گا اور 24 گھنٹے کے اندر کیس کا جائزہ لیکر ویزادرخواست کا جواب دے گا۔

تمام زونل ڈائریکٹر ویزا کوڈیڈ لائن کے اندر پراسس کروانے کےپابند ہوں گے ، تمام زونل ڈائریکٹر امیگریشن کاونٹرز پر نئی ویزاپالیسی کا اطلاق کروائیں گے، زونل ڈائریکٹرامیگریشن کاونٹرز پر بیٹھنے والے افسران کا خود انٹرویو کریں گے

امیگریشن کاونٹر پر دوست ممالک کے مسافروں کو ”ویلکم ٹو پاکستان“ کہنا لازم ہوگا، آن ارائیول امیگریشن کاونٹر پر خواتین کا کاونٹر بھی لازمی بنایا جائے گا۔

ہرا ئیرپورٹ پرایف آئی اے کا’’فیسلیٹیشن آفیسر ‘‘لازمی تعینات ہوگا، ’’فیسلیٹیشن آفیسر ‘‘اپنےعہدےکا“آرم بینڈ”لازمی استعمال کرےگا ، نئی پالیسی سے باقاعدہ ویزا درخواست کے بغیرآن ارائیول ویزا فراہم کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

پارا چنار امداد، 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم پہنچ گیا

پشاور:پارا چنار کے لیے جانے والا 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بگن...

ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

ڈی آئی خان:نئے سال 2025 کا پہلا پولیو کیس جنوبی خیبرپختونخوا کے...

زلزلہ متاثرین کیس، وفاقی و صوبائی حکومت، ایرا سے رپورٹ طلب

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے زلزلہ متاثرین کیس میں زلزلہ...

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کی ایف بی آر کو ایک ہزار گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت

اسلام آباد:سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر کو 6 ارب...