Home سیاست پاکستان اقتصادی استحکام کے حصول میں کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

پاکستان اقتصادی استحکام کے حصول میں کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

Share
Share

دوحہ: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان اقتصادی استحکام کے حصول میں کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

دوحہ فورم کی 23 ویں ایڈیشن میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پینل سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ ملک میں ٹیکس، توانائی، سرکاری اداروں اور نجی شعبے کی ترقی کے لیے اصلاحات کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اصلاحات سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہو ا ہے،آئی ٹی خدمات کی برآمدات رواں سال 4 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قطر ی ہم منصب علی بن احمد الکواری سےدوحہ میں ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے خلیج–پاکستان فری ٹریڈ ایگریمنٹ کی تکمیل کے بعد ، تجارتی شعبے کے فروغ اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانےپر اتفاق کیا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...