Home sticky post 4 پاکستان پائیدار اور جامع ترقی کی راہ پر گامزن ہے،وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب

پاکستان پائیدار اور جامع ترقی کی راہ پر گامزن ہے،وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب

Share
Share

واشنگٹن : وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں کے دوران سی جی ٹی این امریکہ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا، جس میں پاکستان کی حالیہ معاشی پیش رفت، جاری اصلاحاتی ایجنڈے اور مستقبل کے اقتصادی اہداف پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

وزیرِ خزانہ نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں پاکستان نے مالی اور بیرونی شعبوں میں نمایاں بہتری حاصل کی ہے، روپے کی قدر مستحکم رہی، زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے، مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آ چکی ہے اور پالیسی ریٹ میں کمی کی گئی ہے۔ عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے تین سال بعد پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری ظاہر کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے توسیعی پروگرام کے تحت دوسری جائزہ رپورٹ مکمل ہونے کے بعد سٹاف لیول معاہدہ طے پا چکا ہے، جس میں ٹیکس اصلاحات، توانائی کے شعبے کی بہتری، سرکاری اداروں کی نجکاری اور مالی نظم و ضبط جیسے اقدامات شامل ہیں۔

وزیرِ خزانہ نے نجکاری پروگرام کی بحالی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران پہلی ٹرانزیکشن مکمل ہو چکی ہے جس کے تحت ایک نجی بینک کو متحدہ عرب امارات کی کمپنی نے خرید لیا ہے۔ قومی ایئرلائن کی نجکاری بھی سال کے اختتام سے قبل مکمل ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے دوبارہ عالمی مالیاتی منڈیوں تک رسائی حاصل کر لی ہے، مشرقِ وسطیٰ سے قرض حاصل کیا ہے، اور پانڈا بانڈ جاری کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ حالیہ سیلاب اور موسمیاتی چیلنجز نے زراعت کو متاثر کیا ہے، تاہم موجودہ مالی سال میں شرح نمو 3.5 فیصد رہنے کی توقع ہے۔چین کے ساتھ تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سی پیک فیز 2.0 کے آغاز اور وزیراعظم کے حالیہ دورے کے دوران 24 مشترکہ سرمایہ کاری معاہدوں کو پاکستان-چین شراکت داری کے فروغ کی مثال قرار دیا۔

وزیرِ خزانہ نے بتایا کہ حکومت ڈیجیٹل معیشت کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ وزیراعظم کی قیادت میں تمام سرکاری ادائیگیاں اور نظام ڈیجیٹلائز کیے جا رہے ہیں جس سے شفافیت میں اضافہ اور محصولات کے دائرے میں وسعت آئی ہے۔ مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا اینالٹکس کے استعمال سے ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب 8.8 فیصد سے بڑھ کر 10.2 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

تجارتی پالیسی پر بات کرتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب نے بتایا کہ امریکا کے ساتھ ٹیرف مذاکرات کامیابی سے مکمل ہوئے ہیں، جس سے پاکستانی ٹیکسٹائل خصوصاً ہوم ٹیکسٹائل کے برآمد کنندگان کو نمایاں فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی تجارت کو متنوع بنانے کے لیے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تعلقات بڑھا رہا ہے اور جنوبی۔جنوب تعاون کے فریم ورک کو فروغ دے رہا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے حالیہ اجلاس اور صدر شی جن پنگ کے عالمی حکمرانی کے اقدام کا حوالہ دیتے ہوئے وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پاکستان خودمختاری، قانون کی بالادستی اور کثیرالجہتی تعاون کے اصولوں کی مکمل حمایت کرتا ہے، جو پاکستان کی خارجہ و معاشی پالیسی کا بنیادی حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام، ساختی اصلاحات اور پائیدار و جامع ترقی کے راستے پر گامزن ہے اور حکومت سرمایہ کاری کے فروغ، مالی نظم و ضبط اور طویل مدتی ترقی کے لیے پُرعزم ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...