Home سیاست بانی پی ٹی آئی کے فیصلے کی وجہ سے پاکستان دہشت گردی کا شکارہے، بلاول بھٹو

بانی پی ٹی آئی کے فیصلے کی وجہ سے پاکستان دہشت گردی کا شکارہے، بلاول بھٹو

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے مذاکرات ورہائی کے فیصلے کے پیچھے کون لوگ تھے، تحقیقات ہونی چاہیے ۔

اسلام آباد میں نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان نے بے شمار قربانیاں دیں، دہشت گردی کوختم کردیا گیا تھا لیکن پی ٹی آئی کے دورہ حکومت میں پارلیمان اورعوام کوپوچھے بغیردہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کیےگئے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین نے دہشت گردوں کوقبائلی علاقوں میں رہنےکی اجازت دی جس کے نیتجےمیں جگہ جگہ پھردہشت گردی ہورہی ہے، یہ کس قسم کا انصاف ہے، افسوس ایسا فیصلہ کیا گیا جس سےتمام جدوجہد انڈرمائند ہوگئیں، اس فیصلے کی وجہ سے پاکستان دہشت گردی کا شکارہے، عوام کوایک بارپھردہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

ایک سیاسی سوال پوچھنے پر بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی سیاسی سوال کا جواب نہیں دوں گا، بگٹی صاحب کےلیےکوئی مشکلات پیدا نہیں کرنا چاہتا، امید کرتےہیں الیکشن کےحوالےسےکوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ شہید بھٹوکیس کا فیصلہ سننے پر چیف جسٹس کے شکرگزار ہیں، مناسب ہوگا شہید بھٹو کے کیس کی کارروائی کولائیو دکھایا جائے، امید ہے اس کیس میں بھی انصاف ہوتا نظرآئےگا، ہم سیاسی لوگ ہیں جوبھی حالات ہواپنی سیاسی کمپین چلائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی عدالت عالمی قوانین کوری رائیڈ نہیں کرسکتی ، کشمیرعالمی سطح پرتسلیم شدہ مسئلہ ہے جو یو این کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ہوگا، عالمی برادری کومسئلہ کشمیرکےحوالےسےاپنا کردارادا کرنا ہوگا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...