Home سیاست پاکستان پیپلز پارٹی نے انتخابی منشور جاری کردیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے انتخابی منشور جاری کردیا

Share
Share

کراچی : عام انتخابات 2024 کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی نے عوامی معاشی معاہدہ کے نام سے انتخابی منشور جاری کردیا۔

پیپلز پارٹی کے انتخابی منشور کا سلوگن ’چنو نئی سوچ‘ رکھا گیا ہے، منشور کے بنیادی نکات میں کہا گیا ہے کہ ہر ضلع میں گرین انرجی کے نام پر پارک بنے گا، اجرت پر کام کرنے والوں کی آمدنی کو دگنا کیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کے منشور میں موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات سے بچاوٴ کیلئے اقدامات بھی رکھے گئے ہیں جبکہ ہر ضلع میں ایک یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔

پیپلز پارٹی نے الیکشن 2024ء سے متعلق اپنی ویب سائٹ بھی لانچ کی ہے ، پاکستان پیپلز پارٹی کی ویب سائٹ ’ووٹ تیر‘ میں پی پی پی کا عوامی معاشی معاہدہ بھی موجود ہے۔

اس حوالے سے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے بھی سوشل میڈیا پر پیغام اور تفصیلات جاری کی ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کے پاس غربت، بے روزگاری اور مہنگائی سے لڑنے کا پلان ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...