Home سیاست چیف جسٹس اور ریاستی اداروں کے خلاف غلط معلومات کی تشہیرکرنے والوں کے خلاف شکنجہ سخت کردیاگیا

چیف جسٹس اور ریاستی اداروں کے خلاف غلط معلومات کی تشہیرکرنے والوں کے خلاف شکنجہ سخت کردیاگیا

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) چیف جسٹس اور ریاستی اداروں کے خلاف غلط معلومات کی تشہیرکے معاملے پر حرکت میں آگیاایف آئی اے سائبر ونگ نے ججز کے خلاف منفی مہم چلانے والے مختلف صحافیوں اورسوشل میڈیا ایکٹوسٹس کونوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے چیف جسٹس اور ریاستی اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے 115 انکوائریاں باضابطہ طور پر رجسٹر کر دی گئیں اور غلط معلومات پھیلانے والے 65 افراد کو نوٹس بھیج دیئے گئے ہیں۔
ایف آئی اے نے نامزد ملزمان کو 30 اور 31 جنوری 2024 کو طلب کر لیا جبکہ میڈیا اور سوشل میڈیا کی 47 مشہور شخصیات کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔
ایف آئی اے نے مزید کہا ہے کہ چیف جسٹس اور ریاستی اداروں کے خلاف غلط معلومات پھیلانے والے 47 افراد پر نظر رکھی جائے گی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...