Home نیوز پاکستان وزیراعظم پاکستان شہباز شریف تاجکستان کے دورہ پر دوشنبہ میں قصر نوروز پہنچ گئے

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف تاجکستان کے دورہ پر دوشنبہ میں قصر نوروز پہنچ گئے

Share
Share

وزیراعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں قصرِ نوروز کا دورہ کیا۔ تاجک صدر نے قصر نوروز آمد پر وزیراعظم کا پر تپاک استقبال کیا۔

اعلامیہ کے مطابق تاجک صدر نے وزیراعظم کو خود قصر نوروز کا دورہ کرایا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے قصر نوروز اور تاجک فن تعمیر کی تعریف کی۔

اعلامیہ کے مطابق تاجک صدر نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔

پاکستان اور تاجکستان کا باہمی روابط کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ، اعلامیہ جاری

وزیراعظم شہباز شریف نے 2 روزہ دورۂ تاجکستان کے دوران تاجک صدر امام علی رحمانوف سے ملاقات کی۔

اعلامیہ کے مطابق تاجک صدر نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا قصر ملت میں استقبال کیا، جہاں وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان اور تاجکستان کے اعلیٰ سطح وفود کے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...