Home sticky post 6 پاکستان ریلویز اور حکومت بلوچستان کا پیپلز ٹرین سروس کے آغاز پر اتفاق

پاکستان ریلویز اور حکومت بلوچستان کا پیپلز ٹرین سروس کے آغاز پر اتفاق

Share
Share

کوئٹہ:پاکستان ریلویز اور حکومت بلوچستان کا پیپلز ٹرین سروس کے آغاز پر اتفاق کیا گیا ہے۔کوئٹہ میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں حکومت بلوچستان اور پاکستان ریلویز کے مابین پیپلز ٹرین سروس کے آغاز پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے تحت یہ سروس سریاب سے کچلاک کے درمیان چلائی جائے گی۔ اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کی۔

وزارت ریلوے کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ مجوزہ روٹ پر مشاورت مکمل ہو چکی ہے اور منصوبے پر عملی اقدامات کا آغاز جلد کر دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ میں اس منصوبے کے ہر مرحلے کی ذاتی طور پر نگرانی کروں گا اور کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سروس کے لئے انجن اور بوگیاں بیرونِ ملک سے درآمد کرنے کے بجائے پاکستان ریلویز سے خریدی جائیں گی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے یقین دہانی کرائی کہ چھ ماہ کے اندر انجن، بوگیاں اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کر دی جائیں گی۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ریلویز موجودہ انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کا عمل بھی جلد شروع کرے گی تاکہ سروس کے معیار اور روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے اس منصوبے کو بلوچستان کے عوام کے لئے باعزت، سستی اور تیز رفتار سفری سہولت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سروس عوام کے لئے ایک نئے سفری دور کی نوید ثابت ہو گی اور مقامی افراد کو معیاری سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...