Home sticky post 4 پاکستان انڈر18 ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان انڈر18 ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

Share
Share

بیجنگ:پاکستان انڈر18 ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔ سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائشیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 3-4 گول سے شکست دی۔

پاکستان نے دلچسپ و سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملائشیا کو شکست دیکر انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، مقرر وقت تک مقابلہ تین تین گول سے برابر تھا پاکستان نے پنالٹی شوٹ آوٹ پر کامیابی حاصل کی گول کیپر غلام مصطفی نے فیصلہ کن گول روک کر ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔

چین کے شہر ڈازھو میں جاری انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کا سیمی فائنل پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان کھیلا گیا، پاکستان نے پہلے آٹھ منٹ میں دو گول داغ دیے پنالٹی کارنر پر پہلے عبداللہ اعوان نے گول کیا پھر شہباز حسن نے گول کرکے برتری دگنی کردی پھر ملائشیا نے کم بیک کیا اور اوپر نیچے تین گول کرکے پاکستان کے خلاف تین دو کی برتری حاصل کرلی، جو زیادہ دیر برقرار نہ رہی۔

شہباز حسن نے گول کرکے مقابلہ تین تین گول سے برابر کر دیا جو مقررہ وقت تک برابر رہا، میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر کیا پہلے تین شوٹ پر پاکستان گول کرنے میں کامیاب ہوا۔

ملائشیا نے تین میں سے ایک شوٹ آؤٹ ضائع کیا پاکستان کی برتری تین دو ہوگئی، پاکستان نے چوتھا شوٹ آؤٹ ضائع کیا تو مقابلہ ایک بار پھر برابر ہوگیا۔

حنظلہ علی نے پانچویں شوٹ آؤٹ پر گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی فیصلہ کن پنالٹی شوٹ پاکستان کے گول کیپر غلام مصطفی نے روک کر پاکستان کو فائنل میں پہنچا دیا۔
پاکستان کا فائنل میں مقابلہ جاپان سے ہوگا جو اتوار کو کھیلا جائے گا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...