Home sticky post 3 پاکستان کی مقبوضہ مغربی کنارے اور مسجدِ الاقصیٰ میں اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت

پاکستان کی مقبوضہ مغربی کنارے اور مسجدِ الاقصیٰ میں اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان نے مقبوضہ مغربی کنارے اور مسجدِ الاقصیٰ میں اسرائیلی اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی افواج اور انتہاپسند آبادکاروں کی جانب سے فلسطینی عوام پر مسلسل حملے اور انسانی حقوق کی پامالیاں ناقابلِ قبول ہیں۔

ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی نے اپنے بیان میں کہا کہ مسجد الاقصیٰ پر بار بار دھاوا بولنا اور عبادت گزاروں کو ہراساں کرنا بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مقدس مقامات کے تحفظ اور فلسطینیوں پر تشدد کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی دو ریاستی حل کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی جاری رکھے گا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...