Home sticky post 5 پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے آرمی چیف سے منسوب بیان کو سختی سے مسترد کردیا

پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے آرمی چیف سے منسوب بیان کو سختی سے مسترد کردیا

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے آرمی چیف سے منسوب بیان کو سختی سے مسترد کردیاہے ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی بیان غیر سنجیدہ اور حقائق کو مسخ کرنے کی بھارتی عادت کا ایک اور مظاہرہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا ہے کہ بھارتی بیان حقائق کو مسخ کرکے اور سیاق و سباق سے ہٹ دیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مبینہ ایٹمی بلیک میلنگ کا بھارتی بیانیہ ایک گمراہ کن اور خود ساختہ ہے۔ پاکستان طاقت کے استعمال یا اس کے استعمال کی دھمکی کا سختی سے مخالف ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ ایٹمی ملک ہے جس کا کمانڈ اور کنٹرول کا وسیع ڈھانچہ مکمل سویلین کنٹرول میں ہے۔مسائل کے دوران پاکستان نے ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا جاتا ہے۔
تیسرے ممالک کا حوالہ دینے کو بھی افسوسناک قرار دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ یہ بھارت کی سفارتی کمزوری اور غیر ضروری طور پر دیگر ممالک کو ملوث کرنے کی ناکام کوشش ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت کے جنگی جنون کے برعکس، پاکستان اقوام عالم کے ایک ذمہ دار رکن کے طور پر کام کرتا رہے گا۔ ترجمان نے واضح کیا کہ بھارتی جارحیت یا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف کسی بھی کارروائی کا فوری منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...