Home sticky post 5 پاکستان اور برطانیہ کے درمیان وزارتی سطح پر ترقیاتی مذاکرات ، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان وزارتی سطح پر ترقیاتی مذاکرات ، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

Share
Share

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان اور برطانوی حکومت کے درمیان آج اسلام آباد میں وزارت اقتصادی امور کی میزبانی میں وزارتی سطح پر ترقیاتی مذاکرات منعقد ہوئے۔ یہ 2017 کے بعد پہلی مرتبہ وزارتی سطح کے مذاکرات تھے۔

مذاکرات کی قیادت پاکستان کی طرف سے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ اور برطانیہ کی طرف سے وزیرِ مملکت برائے بین الاقوامی ترقی جینیفر چیپ مین، بارونیس چیپ مین آف ڈارلنگٹن نے کی۔ وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور دیگر سینئر سرکاری حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ فورم دونوں ممالک کو باہمی مفاد کی شراکت داری کو آگے بڑھانے اور آئندہ پانچ برسوں کے لیے پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات کے ساتھ برطانیہ کے تعاون کو ہم آہنگ کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔

وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ نے برطانیہ کی دیرینہ معاونت، بالخصوص سیلاب 2022 کے دوران فراہم کی گئی امداد پر شکریہ ادا کیا اور اس بات کا خیرمقدم کیا کہ برطانیہ پاکستان کے اقتصادی استحکام، برآمدات پر مبنی ترقی، ادارہ جاتی اصلاحات اور موسمی تغیرات کے مطابق اہم شعبوں میں اصلاحات پر مبنی شراکت داری کو آگے بڑھا رہا ہے۔

برطانیہ کی جانب سے برآمدات پر مبنی ترقی کے حوالے سے پاکستان کی مالیاتی اصلاحات اور مسابقت میں اضافہ کے لیے جاری کوششوں کو سراہا گیا۔ پاکستان کی طرف سے اس شعبے میں ایک ماہرین کی سطح کی تشخیصی اسٹڈی کروانے کی سفارش بھی کی گئی۔ انسانی سرمائے کی حکمرانی کے شعبے میں آبادی کے نظم و نسق، اسکول سے باہر بچوں، بچوں میں نشوونما کی کمی اور ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے موسمیاتی مالی وسائل تک رسائی، موافقت کے لیے تعاون، اور جدت پر مبنی حل پیش کرنے والے اسٹارٹ اپس کی معاونت کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ سیکیورٹی اور مائیگریشن کے موضوع پر دونوں ممالک نے منظم جرائم سے نمٹنے اور محفوظ، بہتر نظم کے تحت ہجرت کے عمل کو فروغ دینے کے لیے مسلسل تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔

مذاکرات کے اختتام پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اسٹریٹجک ترقیاتی مذاکرات کو سالانہ بنیادوں پر ادارہ جاتی شکل دی جائے، اور باہمی مفادات اور پاکستان کے طویل المدتی ترقیاتی اہداف پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط کیا جائے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...