Home sticky post 5 پاکستان نے ٹی 20 سیریز میں بنگلادیش کو وائٹ واش کردیا

پاکستان نے ٹی 20 سیریز میں بنگلادیش کو وائٹ واش کردیا

Share
Share

لاہور: پاکستان نے آخری ٹی 20 میں بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں پر مشتمل سیریز تین صفر سے اپنے نام کرلی۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ٹی 20 میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کی جانب سے دیا گیا 197 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 18 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے محمد حارث نے 46 گیندوں پر 107 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 7 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے، صائم ایوب نے 45 ، حسن نواز نے 26 اور صاحبزادہ فرحان نے ایک رن سکور کیا جبکہ کپتان سلمان آغا 15 رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے۔
مہمان ٹیم بنگلا دیش کی جانب سے مہدی حسن مرزا نے 2 جبکہ تنظیم حسن ثاقب نے ایک وکٹ حاصل کی۔یوں پاکستان نے تین ٹی 20 میچز کی سیریز کے آخری میچ میں بھی مہمان ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر 0-3 سے سیریز اپنے نام کر لی۔
قبل ازیں بنگلا دیش نے پاکستان کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔
مہمان ٹیم بنگلا دیش کی جانب سے پرویز حسین34 گیندوں پر 66 رنز بنا کر نمایاں رہے، تنزید حسن نے 42 اور توحید ہریدوئے نے 25 رنز کی اننگ کھیلی، کپتان لٹن داس 22، شمیم حسین 15 اور مہدی حسن مرزا ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ جاکر علی نے 15 اور تنظیم حسن ثاقب نے 8 رن کی ناٹ آوٴٹ اننگ کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی اور عباس آفریدی نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...