Home کھیل پاکستانی باکسر شہیر آفریدی بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر ایشین چیمپئن بن گئے

پاکستانی باکسر شہیر آفریدی بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر ایشین چیمپئن بن گئے

Share
Share

بنکاک: پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے پروفیشنل باکسنگ میں بھارتی باکسر کو چت کر کے ایشین چیمپئن بن گئے۔

تھائی لینڈ میں ہونے والے پروفشینل باکسنگ کے مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی شہیر آفریدی کا بھارتی باکسر رونت سولنکی سے میچ ہوا جس میں پاکستانی باکسر نے تیسرے راؤنڈ میں روایتی حریف کو ناک آؤٹ کردیا۔

دونوں باکسرز کے درمیان ہونے والی فائٹ کا پہلا راؤنڈ سنسنی خیز اور دلچسپ رہا، جس میں دونون نے ایک دوسرے پر بڑھ کر حملے کیے تاہم دوسرے راؤنڈ میں شہیر آفریدی نے بھرپور دفاع اور جواب دیتے ہوئے پوزیشن مضبوط کر کے راؤنڈ اپنے نام کیا۔

تیسرے راؤنڈ کے عین اختتامی لمحات کے آخری منٹ میں شہیر آفریدی نے رونت سولنکی کے منہ پر ایک مکا مارا کہ وہ پہلے لڑکھڑائے اور پھر گرتے گرتے سنبھل گئے۔

امپائر نے مقابلے کو ناک آؤٹ قرار دیتے ہوئے شہیر آفریدی کو فاتح قرار دیا، اس کامیابی کے ساتھ پاکستانی باکسر نے پروفیشنل مڈل ویٹ کیٹگری میں ایشین چیمپئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

Share
Related Articles

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...

نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

احمد آباد:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے...