Home سیاست دفتر خارجہ میں افطار ڈنر،بھارتی سفاروں کی عدم شرکت پر پاکستانی حکومت نالاں

دفتر خارجہ میں افطار ڈنر،بھارتی سفاروں کی عدم شرکت پر پاکستانی حکومت نالاں

Share
Share

اسلام آباد:دفتر خارجہ میں سفیروں کیلئے افطار ڈنر کی تقریب میں بھارتی سفارت کاروں کی عدم شرکت پر پاکستان حکومت شدید نالاں ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق نئی حکومت کا بھارت سے مثبت تعلقات کی خواہش کا اظہار جبکہ بھارتی ہائی کمیشن نے سفارتی آداب کے منافی رویہ اختیار کیا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے 27 مارچ کو اپنے دفتر میں میں وزیر اعظم اور غیر ملکی سفیروں کیلئے افطار ڈنرکا اہتمام کیا، افطارڈنر میں دیگر ممالک کے سفیروں کے ساتھ بھارتی ناظم الامور کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام تر سفارتی آداب کو پس پشت رکھتے ہوئے بھارتی سفارت کار افطار ڈنر میں شریک نہ ہوئے، سفارت کاروں کی افطار ڈنر میں عدم شرکت سفارتی روایات کے خلاف ہے،بھارت نے عدم شرکت پر ابھی تک معذرت یا تاسف کا خط بھی نہیں بھیجا۔

یاد رہے کہ سفارتی ذرائع ڈپلومیٹک کور کے لیے آخری افطار ڈنر 2022 میں سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دیا تھاجس میں بھارتی سفارت کاروں نے بھی شرکت کی تھی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...