Home sticky post 2 پاکستانی اوپنر سمیر منہاس نے بھارت کیخلاف میچ میں تاریخ رقم کردی

پاکستانی اوپنر سمیر منہاس نے بھارت کیخلاف میچ میں تاریخ رقم کردی

Share
Share

دبئی:ایشیا کپ انڈر 19 کے فائنل میں پاکستان کے اوپنر سمیر منہاس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی۔

دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں سمیر منہاس نے بھارتی بولرز کے خلاف دھواں دار بیٹنگ کی اور چھکوں چوکوں کی بارش کر دی۔

سمیر منہاس نے بھارتی بولرز کی خوب دھلائی کی اور 113 گیندوں پر 172رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔

سمیر منہاس نے اپنی اننگز کے دوران 17 چوکے اور 9 چھکے لگائے، انہوں نے بیشتر رنز باؤنڈریز لگاکر حاصل کیے۔

سمیر منہاس نے باونڈریز لگاکر سب سے زیادہ رنز بنانے والے انڈر 19 پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں، انہوں نے 172 رنز کی اننگز میں 122 رنز باونڈریز لگاکر بنائے۔

اس سے قبل باونڈریز کے ذریعے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ شمائل حسن کے پاس تھا جنہوں نے 2023 میں سری لنکا انڈر 19 کیخلاف 150 رنز کی اننگ کھیلی تھی جس میں 94 رنز باونڈریز سے حاصل کیے تھے۔ شمائل نے اس اننگ میں 13 چوکے اور سات چھکے لگائے تھے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...