Home Uncategorized پاکستانی نوجوان امریکا میں یہودیوں پرحملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار

پاکستانی نوجوان امریکا میں یہودیوں پرحملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار

Share
Share

واشنگٹن: پاکستانی نوجوان کو امریکا میں یہودیوں پرحملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔جرم ثابت ہونے پر شاہ زیب کو 20سال قید ہو سکتی ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کی رپورٹ کے مطابق 20 سالہ پاکستانی نوجوان محمد شاہ زیب کویہودیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں کینیڈا سے گرفتار کیا گیا۔ شاہ زیب مبینہ طورپر ایک خفیہ ایجنٹ کوبتایا کہ وہ اس لیے نیویارک کو نشانہ بنانا چاہتا ہے کہ وہاں یہودی بہت زیادہ ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق ملزم 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس حملوں کا ایک سال مکمل ہونے پر یہودیوں کو داعش کے نام پر قتل کرنا چاہتا تھا۔ شاہ زیب نے 4 ستمبرکو کینیڈا سے امریکا آنے کیلئے 3 مختلف گاڑیاں استعمال کیں۔ اسے کینیڈا کی سرحد سے 12 کلومیٹر اندر گرفتار کیا گیا۔ جرم ثابت ہونے پر شاہ زیب کو 20سال قید ہو سکتی ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...