Home نیوز پاکستان پاکستان کا فلسطینیوں کیلئے امدادی سامان بھیجنے کا فیصلہ

پاکستان کا فلسطینیوں کیلئے امدادی سامان بھیجنے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان نے غزہ میں انسانی المیے کے پیش نظر فوری امداد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق غزہ میں رونما ہونے والے انسانی المیے کے پیش نظر حکومت پاکستان نے فلسطینی بھائیوں کے لیے فوری طور پر انسانی بنیادوں پر امداد روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارجیت کا شکار ہونے والی غزہ کی بڑی آبادی کو فوری امداد کی ضرورت ہے، حکومت فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے ساتھ رابطے میں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امدادی سامان کی ترسیل کیلئے پاکستان اقوام متحدہ کی متعلقہ ایجنسیوں ، مصر اور بیرون ملک پاکستانی مشنز کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ امدادی سامان کی ترسیل کے طریقوں کو حتمی شکل دی جا سکے۔

Share
Related Articles

آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد کلائمیٹ فنانسنگ پر مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا تکنیکی وفد کلائمیٹ...

کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثہ میں زندہ بچ جانے والے ظفر مسعود نے آپ بیتی لکھ دی

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی ائی اے) کے 2020 کے طیارہ حادثہ کے...

ایم ایف وفد کی آج پاکستان آمد، کاربن لیوی کی تجویز دینے کا امکان

اسلام آباد:آئی ایم ایف وفد آج پاکستان پہنچ جائے گا جبکہ کل...

حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز پر غور

اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال26-2025 کے لیے بجٹ...