Home نیوز پاکستان پاکستا ن کا ماہ صیام کے دوران غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

پاکستا ن کا ماہ صیام کے دوران غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان نے ماہِ رمضان کے دوران غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں جبکہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کا نوٹس لے

اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ غزہ میں شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں، غزہ کے متاثرین کو فوری امداد اور طبی سہولتیں دی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، ہم غزہ میں ماہ صیام کے دوران فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا جا رہا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت پر مظالم بند کئے جائیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کا نوٹس لے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے، پاکستان کشمیریوں کی حق ارادیت کیلئے جاری جہدوجہد کی حمایت کرتا ہے، تنزانیہ پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار ہے۔
یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی سفاکیت کے نتیجے میں7 اکتوبر سے اب تک 30 ہزار 717 فلسطینی شہید اور 72 ہزار 156 زخمی ہو چکے ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...