Home سیاست وزیراعظم آج ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے

وزیراعظم آج ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف آج مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام وزیراعظم ہاوٴس میں کیا گیا ہے، عشائیہ میں پیپلزپارٹی، پاکستان مسلم لیگ، آئی پی پی اور ایم کیو ایم کے رہنما شرکت کریں گے، بی اے پی، این پی اور مسلم لیگ (ضیاء ) کے ارکان قومی اسمبلی کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کے ارکان کو استقبالیہ دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عشائیہ میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوگا، صدر پاکستان کے انتخاب کے حوالے سے بھی تمام ارکان کو اعتماد میں لیا جائے گا، عشائیہ میں پارٹی رہنماوٴں سے وفاقی کابینہ کی تشکیل پر بھی حتمی مشاورت کی جائے گی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...