Home ٹاپ سٹوری سفارتی سطح پر پاکستان کی شاندار کامیابی، مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فسطائیت کے خلاف تین قراردادیں منظور

سفارتی سطح پر پاکستان کی شاندار کامیابی، مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فسطائیت کے خلاف تین قراردادیں منظور

Share
Share

جکارتہ: اسلامی دنیا کی پارلیمان کا انیسواں اجلاس اعلان جکارتہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔اسلامی ملکوں کی پارلیمانی تنظیم نے متفقہ طور پر مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فسطائیت کے خلاف تین قراردادیں منظورکرلیں۔

اسلامی دنیا کی پارلیمان کا انیسواں اجلاس اعلان جکارتہ کے ساتھ اختتام پذیر ہواجس کی شق دس میں برصغیر پاک وہند میں حالیہ کشیدگی کے تناظر میں مسئلہ کشمیر کے کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مستقل حل کا اعادہ کیا گیا ہے جبکہ تین مختلف قراردادوں کی بھی منظوری دی گئی جن میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارت مظالم ، کشمیری عورتوں اور بچوں کی حالت زار اور بھارت میں مسلمانوں کی مذہبی اور ثقافتی عمارتوں کی بیحرمتی پر بھارت کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

حالیہ بھارتی جارحیت کے فورا ًبعد کسی بھی بین الاقوامی فورم پر یہ پاکستان کی ایک تاریخی کامیابی ہے۔

مسلم پارلیمان کی تنظیم کے اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہدایت پر قومی اسمبلی کے تین ارکان وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹرعقیل ملک ، میاں فتح اللہ میاں خیل اور داور کنڈی نے شرکت کی اور پاکستان کا مقدمہ مسلم دنیا کے سامنے بڑے بھرپور انداز میں پیش کیا۔

مسلم ممالک کے بیشتر وفود نے بڑے تپاک سے پاکستان کے پارلیمانی وفد سے ملاقاتیں کیں اور بھارتی جارحیت پر مودی سرکار کو منہ توڑ جواب دینے پر پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

کانفرنس کے اعلامیے میں مسئلہ کشمیر کے حل اور اس حوالے سے تین علیحدہ قراردادوں کی منظوری ایک انتہائی اہم سنگ میل ہے جو اسپیکر سردار ایاز صادق کی کامیاب پارلیمانی سفارتکاری کی مستند دلیل ہے۔

Share
Related Articles

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی پے پال افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے روم روانہ

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی پے پال افتتاحی تقریب میں شرکت...

جنگوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہم محبت کے سفیر ہیں، عتیقہ اوڈھو

کراچی :پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کاکہناہے کہ فنکاروں...

چین میں سمارٹ ایجوکیشن سے متعلق وائٹ پیپر کا اجراء

بیجنگ :چین میں جاری ورلڈ ڈیجیٹل ایجوکیشن کانفرنس 2025 اختتام پذیر ہو...