Home Uncategorized آشوب چشم کے شکار مسافروں کو فضائی سفر سے گریز کی ہدایت

آشوب چشم کے شکار مسافروں کو فضائی سفر سے گریز کی ہدایت

Share
Share

کراچی:طبی ماہرین نے آشوب چشم سے شدید متاثر مسافروں کو از خود فضائی سفر نہ کرنے کی تجویز دے دی۔

آنکھوں کے انفیکشن آشوب چشم کے پھیلاؤ کے حوالے سے بارڈر ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مرتضیٰ شاہ نے فضائی مسافروں کے لیے الرٹ جاری کردیا ہے۔

ڈاکٹر مرتضیٰ شاہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ ایئرپورٹس پر تعینات طبی عملہ اور ایئرلائنز کو آشوب چشم سے متعلق ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ایئر لائنز آشوب چشم سے متاثر مسافر کو ایئرپورٹ پر محکمہ صحت کے ڈاکٹر سے رجوع کرنے کو کہیں۔

ڈاکٹر مرتضیٰ شاہ نے بتایا کہ آشوب چشم سے متاثر مسافروں کے سفر پر پابندی عائد نہیں کی جا رہی، تاہم محکمہ صحت کے ڈاکٹر متاثرہ مسافر کی حالت دیکھتے ہوئے سفر کے بارے میں ہدایات دیں گے۔

ڈاکٹر مرتضیٰ شاہ نے آشوب چشم سے شدید طور پر متاثر مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ از خود سفر سے گریز کریں کیونکہ آشوب چشم ایک متعدی مرض ہے یہ مرض ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل ہو سکتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...