Home sticky post 6 حب الوطن ماں نے دو بیٹے وطن پر قربان کر کے نئی تاریخ رقم کر دی

حب الوطن ماں نے دو بیٹے وطن پر قربان کر کے نئی تاریخ رقم کر دی

Share
Share

دنیا پور کی ایک باہمت اور باوقار ماں نے اپنے دو بیٹے وطنِ عزیز پر قربان کر کے حب الوطنی کی ایک نئی اور ناقابلِ فراموش تاریخ رقم کر دی۔ اس عظیم ماں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے شہید ہوئے، مگر میرا سر فخر سے بلند ہے۔

اس ماں کے جذبۂ ایثار، صبر، استقامت اور وطن سے محبت نے پوری قوم کو اتحاد، حوصلے اور وفا کا ایک درخشاں پیغام دیا ہے۔ دشمن کو دوٹوک پیغام دیا گیا ہے کہ شہادت ہمارے لیے شکست نہیں بلکہ باعثِ فخر ہے۔

پاک فوج کے جانباز شہداء کی قربانی نے نہ صرف قوم کے دلوں کو جوش و ولولے سے بھر دیا ہے بلکہ وطن کے دفاع کے لیے عوامی عزم کو بھی نئی توانائی عطا کی ہے۔ یہ قربانیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان کی مائیں اپنے لختِ جگر کو وطن پر نچھاور کرنے میں کبھی ہچکچاتی نہیں۔

پاک فوج کے غیر متزلزل عزم اور شہداء کے اہلِ خانہ کا ناقابلِ تسخیر حوصلہ ثابت کرتا ہے کہ جب وطن کی بات آتی ہے تو پاکستانی قوم ہر قربانی دینے کے لیے یک جان ہو جاتی ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...