Home کھیل پی سی بی نے نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی

پی سی بی نے نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی

Share
Share

 

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مالی سال 25- 2024ء کے بجٹ کی منظوری دے دی۔

 

قذافی اسٹیڈیم لاہور، نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ کےلیے 12 ارب 80 کروڑ روپے مختص کردیے گئے۔

 

بجٹ اجلاس میں ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ میں اضافے کی منظوری بھی دی گئی۔

 

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقدہ اجلاس میں بورڈ آف گورنرز کے تمام ممبران نے شرکت کی، جس میں پی سی بی کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔

 

اس موقع پر چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے تینوں وینیوز کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کےلیے 12 ارب 80 کروڑ روپے مختص کیے گئے جبکہ ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کےلیے 4 ارب 50 کروڑ کے فنڈز رکھے گئے ہیں۔

 

اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ کے کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ میں اضافے کی منظوری دی گئی جبکہ ویمن کرکٹ کا بجٹ پہلی بار 7 کروڑ روپے سے بڑھا کر 24 کروڑ روپے کرنے کے ساتھ ان کے سینٹرل کنٹریکٹ میں اضافے کی منظوری بھی دی گئی۔

 

اجلاس میں اراکین کو اگلے برس پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے بارے بریفنگ دی گئی۔

 

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کےلیے انٹرنیشنل معیار کے انتظامات کیے جائیں گے، ایونٹ سے قبل اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کیا جائے گا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن سے شائقین کرکٹ کےلیے سہولتیں بہتر ہوں گی۔

 

محسن نقوی نے ڈومیسٹک اور ویمن کرکٹ کو مضبوط بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے اراکین کو آگاہ کیا۔

Share
Related Articles

خوشدل شاہ کی چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی سیریز کے لیے اسکواڈ میں شمولیت متوقع

لاہور :پاکستان کے آل راوٴنڈر خوشدل شاہ بھی چیمپئنز ٹرافی اور سہ...

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آفیشل پرومو جاری

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پرومو...

ملتان ٹیسٹ ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر 20 سال پرانا ریکارڈ توڑڈالا

ملتان :ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے...

بابراعظم کی ساجد کے سر پر طبلہ بجانے کی ویڈیو وائرل

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین کھلاڑی کی وکٹ لینے...