Home کھیل پی سی بی کی جانب سے 3 کرکٹرز کو غیرملکی لیگز کے لئے این او سی جاری

پی سی بی کی جانب سے 3 کرکٹرز کو غیرملکی لیگز کے لئے این او سی جاری

Share
Share

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور مائنر کرکٹ لیگ کھیلنے کی اجازت دے دی۔

بورڈ نے اُسامہ میر کو 3 سے 27 جنوری تک کیلئے بگ بیش لیگ کھیلنے کی اجازت دیدی ہے جبکہ انور علی اور عثمان شنواری کو مائنر کرکٹ لیگ کیلئے این او سی جاری کردیا گیا ہے۔

کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز کو 20 ستمبر سے 6 اکتوبر تک کیلئے این او سی جاری کیا ہے۔

دوسری جانب زم ایفرو ٹی10 کرکٹ لیگ میں کھلاڑیوں کے این اوسی کے لیے زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پی سی بی سے رابطہ کیا تھا تاکہ منتخب پاکستانی کھلاڑیوں کی تصدیق کی جاسکے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے این اوسی کے لیے گرین سگنل دیا تھا تاہم بورڈ کا موقف تھا کہ چیمپئنز ون ڈے کپ کھیلنے والوں کو این او سی نہیں ملے گا البتہ جو کرکٹرز چیمپئنز لیگ نہیں کھیل رہے انہیں این او سی مل سکتا ہے۔

Share
Related Articles

ملتان ٹیسٹ ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر 20 سال پرانا ریکارڈ توڑڈالا

ملتان :ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے...

بابراعظم کی ساجد کے سر پر طبلہ بجانے کی ویڈیو وائرل

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین کھلاڑی کی وکٹ لینے...

ملتا ن ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی...

جلد فٹ ہونے کی پوری کوشش کروں گا، صائم ایوب

لندن : لندن میں زیر علاج پاکستانی اسٹار بیٹر صائم ایوب نے...