Home نیوز پاکستان راشد لطیف کے الزامات پر پی سی بی کا ردعمل آ گیا

راشد لطیف کے الزامات پر پی سی بی کا ردعمل آ گیا

Share
Share

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف کی جانب سے لگائے جانیوالے الزامات سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ نے خاموشی توڑ دی

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے راشد لطیف کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کپتان بابراعظم نے ذکا اشرف کو کوئی کال یا پیغام نہیں بھیجا۔

بورڈ کے نمائندے کا کہنا ہے کہ بابراعظم نے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کے ساتھ فون پر طویل بات چیت کی، جس میں انہوں نے سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملے کو حل کرنے پر مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کی تعریف کی جبکہ بھارت میں ملاقات کو بھی مثبت قرار دیا۔

آفیشل نے اس بات پر زور دیا کہ کپتان اور پی سی بی کے سربراہ کے درمیان خوشگوار بات چیت کے پیش نظر بابراعظم کو نظر انداز کرنے کے بارے میں بات چیت خبریں بے بنیاد ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز راشد لطیف نے دعویٰ کیا تھا کہ بابراعظم گزشتہ 2 روز سے چیئرمین ذکا اشرف سمیت پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کو میسج کررہے ہیں لیکن کوئی جواب نہیں ملا جبکہ پاکستانی پلئیرز کو گزشتہ 5 ماہ سے تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئی ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں بسنت 2027: پتنگ بازی کیلئے سخت قواعد و ضوابط کا اعلان

لاہور: حکومت پنجاب نے بسنت 2027 کے لیے پتنگ بازی سے متعلق...

سرداری نظام پر عدالت کا بڑا فیصلہ: اختیارات ختم!

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے سرداری نظام اور شناختی دستاویزات کی...

یومِ مزدور 2026: پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کو خراجِ تحسین

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یکم مئی کو یومِ...