Home سیاست عوام اقتدار میں رہنے والوں کا آٹھ فروری کو احتساب کریں، سراج الحق

عوام اقتدار میں رہنے والوں کا آٹھ فروری کو احتساب کریں، سراج الحق

Share
Share

ملتان:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت بیٹھ چکی ہے،عوام ملک میں برسراقتدار رہنے والوں کا 8 فروری کو احتساب کریں۔

ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ چوکیدار سے لے کر صدر پاکستان تک سب کا اتفاق ہے کہ حالات بہت خراب ہیں، حالات اس لیے خراب ہیں کیونکہ ملک میں انصاف نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بیٹھ چکی ہے، 10 کروڑ سے زائد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، 5 دریاؤں کے باوجود ہر پانچواں پاکستانی گندا پانی پیتا ہے، ہزاروں لوگ یرقان کی بیماری کی وجہ سے مر جاتے ہیں، ہسپتالوں میں غریب کیلئے مناسب علاج کی سہولیات نہیں، غریب کے بچے کیلئے کوالٹی کی تعلیم میسر نہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ حالات کس نے خراب کیے ہیں؟، اگر یہ حالات ہماری وجہ سے خراب ہیں تو قوم سراج الحق کا احتساب کرے، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، تحریک انصاف، جرنیلوں نے اس ملک پر حکومت کی، اپنی جائیدادوں میں اضافہ کیا، ہر بچہ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کا مقروض ہے، ملک جنات کی وجہ سے برباد نہیں ہوا۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 76 سالوں میں پیپلزپارٹی نے 4 اور ن لیگ نے بار بارحکومت کی، 35 سال جرنیلوں نے حکومت کی ہے، ایک بار پی ٹی آئی نے حکومت کی ہے، جنہوں نے اپنی جائیدادوں، شوگر ملوں میں اضافہ کیا ان کا احتساب ہونا چاہیے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...