Home سیاست پیپلز پارٹی کا تیر سے مشابہ انتخابی نشانات کو فہرست سے خارج کرنے کا مطالبہ

پیپلز پارٹی کا تیر سے مشابہ انتخابی نشانات کو فہرست سے خارج کرنے کا مطالبہ

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نے تیر سے مشابہت رکھنے والے انتخابی نشانات کو الیکشن کمیشن کی فہرست سے خارج کرنے کے لیے مراسلہ لکھ دیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے کہ پنسل، بال پوائنٹ پین، قلم، اسکرو ڈرائیور، ٹوتھ برش پی پی پی پی ووٹرز کو کنفیوز کر سکتے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تیر سے مشابہت رکھنے والے یہ نشانات پیپلز پارٹی کے عام ووٹرز کو کنفیوز کریں گے، مشابہت کی وجہ سے پیپلز پارٹی کے ووٹرز ان نشانات پر غلطی سے مہر لگا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فہمیدہ مرزا کے مخصوص نشست کیلئے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

پی پی پی پی نے اپنے مراسلے میں کہا ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں ہائی کورٹ نے بلے باز کا انتخابی نشان خارج کرنے کا حکم دیا تھا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ نے جہانگیر ترین کے انتخابی نشان بلے سے مشابہت کی وجہ سے بلے باز کا نشان خارج کرنے کا حکم دیا تھا۔

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نے اپنے مراسلے میں مطالبہ کیا ہے کہ انتخابی نشانات کی فہرست میں سے ان 5 نشانات کو خارج کیا جائے۔

Share
Related Articles

29 مقدمات: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں اہم پیش رفت

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج...

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...