Home نیوز پاکستان پاکستان بار کونسل کے اراکین کی الیکشن ایکٹ میں ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست

پاکستان بار کونسل کے اراکین کی الیکشن ایکٹ میں ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان بار کونسل کے ممبران نے الیکشن ایکٹ میں حالیہ ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

پاکستان بار کونسل کے چھ اراکین کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں دائر کی گئی درخواست میں الیکشن کمیشن، وزارت قانون اور وفاق پاکستان سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں حالیہ ترمیم آئین پاکستان کی مختلف شقوں سے تصادم ہے، اسے کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں حالیہ ترمیم سے سپریم کورٹ کے 12 جولائی کو دیے گئے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی کوشش کی گئی ہے اور اس ترمیم کا مقصد ایک خاص سیاسی جماعت کو نشانہ بنانا ہے۔

الیکشن ایکٹ میں ترمیم قانون کی حکمرانی، عدلیہ کی آزادی اور اختیارات کی تقسیم کے لیے خطرہ ہے اور اس ترمیم کا ماضی سے اطلاق سپریم کورٹ کے متعدد فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترمیم کا سیکشن چار آزاد امیدواروں کے خلاف امتیازی رویہ اور آئین کے آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں ٓاستدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ایکٹ میں حالیہ ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے اور سپریم کورٹ وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو حالیہ ترمیم پر عملدرآمد روکنے کا حکم دے۔

Share
Related Articles

پارا چنار امداد، 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم پہنچ گیا

پشاور:پارا چنار کے لیے جانے والا 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بگن...

ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

ڈی آئی خان:نئے سال 2025 کا پہلا پولیو کیس جنوبی خیبرپختونخوا کے...

زلزلہ متاثرین کیس، وفاقی و صوبائی حکومت، ایرا سے رپورٹ طلب

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے زلزلہ متاثرین کیس میں زلزلہ...

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کی ایف بی آر کو ایک ہزار گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت

اسلام آباد:سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر کو 6 ارب...